محکمہ تحفظ جنگلی حیات کا چھاپہ فیروزوالہ سے پاڑہ ہرن برآمد
لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی کارروائی، فیروز والا تحصیل میں چھاپہ مار ٹیم نے پاڑہ ہرن برآمد کر لیا، ہرن کو جلو پارک وائلڈلائف پارک پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب خالد عیاض خان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عبدالشکور منج کی سربراہمی میں تشکیل دی گئی چھاپہ مار ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن محمد رفیق اور متعلقہ انسپکٹر کے ہمراہ چھاپہ مار کر تحصیل فیروز والا کے رہائشی عباس جٹ سے ایک نر پاڑہ ہرن برآمد کر لیا۔