انسداد جرائم کیلئے حدود اللہ کا نفاذ ضروری ہے: ڈاکٹر راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ انسداد جرائم کیلئے حدوداللہ کانفاذ ازحدضروری ہے۔زینب قتل کیس میں ملوث مجرموں کو عبرت ناک سزائیں دی جائیں۔انسان کے مال وجان ،عزت وآبرو کی حفاظت اوراس کو برائی سے بچانا مقاصد شریعہ میں شامل ہے۔اسلام کا فلسفہء جزا وسزا وحشیانہ نہیں مشیت الٰہی اورمصلحت انسانی پرمبنی ہے۔فرحت اللہ بابر اورعاصمہ جہانگیرکی طرف سے کھلے عام سزائیں دینے کی مخالفت اسلامی تعلیمات سے متصادم ہے۔