پاکستان کے خلاف امریکہ، بھارت، اسرائیل سازشوں میں مصروف ہیں: مولانا امجد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملک میں افراتفری اور بدامنی پیدا کر نے کے لیئے پڑوسی ممالک سے سازشیں کی جا رہی ہیں۔ افغانستان سے ڈرون حملہ انہی سازشوں کا حصہ ہے، امریکہ، اسرائیل اور انڈیا افغانستان سے پاکستان کیخلاف مہم چلارہے ہیں، عوام کی امیدیں اب دینی قوتوں سے وابستہ ہیں۔ اسلام کے نفاذ میں تاخیر ی حربوں سے ملک بے شمار مسائل کا شکار ہے۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہیں۔