سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کھل گئے
کراچی(کامرس رپورٹر) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی ہفتہ کی صبح آٹھ بجے بحال کردی جائیگی۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی جمعہ کی صبح آٹھ بجے سے ہفتہ کی صبح آٹھ بجے تک کیلئے معطل کی گئی تھی۔