ڈرون حملہ قابل مذمت، آزاد خارجہ پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے: ثروت قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملہ ملکی کی خود مختاری پر حملہ تصورکرتے ہیں، کرم ایجنسی میں ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں، خارجہ پالیسی کو آزاد وخود مختار بنایا جائے، امریکی دھونس دھمکیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر آوازبلند کرنا ہوگی۔ عالمی برادری امریکی منفی پالیسیوں کے خلاف اقدامات کریں۔ پاکستان ڈرون گرانے اور ڈرون حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے امریکا ڈرون حملوں سے باز رہے، دہشتگردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کے مضبوظ ٹھکانے ختم کرنے میں پاک فوج کا مثالی کردار ہے۔