تیل اور ایل این جی کی سپلائی کیلئے نئے بحری جہاز خریدیں گے: چوہدری جعفر اقبال
اسلام آباد (خبرنگار ) وزیر مملکت برائے میری ٹائم سیکورٹی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن سامان کی ترسیل کو بہتر بنانے کے لئے جدید بیڑا رکھتی ہے۔ تیل اور ایل این جی کی سپلائی کیلئے نئے بحری جہاز خریدے جائیں گے۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کا بیڑا عالمی مسابقتی منڈی میں سمندر میں سفر کے قابل ہے اور یہ سامان کی نقل و حمل میں بھرپور طریقے سے سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی اور تیل کی درآمد کے لئے ہمارا نئے بحری جہاز خریدنے کا بھی پروگرام ہے۔