متبادل توانائی کی کمی نہیں، انسٹیٹیوٹ کا قیام اور ریسرچ ترجیح ہے، اویس لغاری
اسلام آباد (آ ئی این پی ) فاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاور ڈویژن ملک میں متبادل توانائی انسٹیٹیوٹ قائم کرنے پر کام کر رہا ہے جو کہ حکومت کو پالیسی بنانے اور متبادل توانائی کے شعبے میں ریسرچ کرے گاوفاقی وزیر نے یہ بات ورلڈ بینک اور ایف سی کے وفد سے ملاقات کے دوران کی۔ ایڈیشن کی سربراہی گولڈمین کے جنوبی ایشیا کے وائس پریذیڈنٹ مس انڈکشن کو وفاقی وزیر نے پاکستان میں موجود متبادل توانائی کے ذرائع کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ ملک میں متبادل توانائی وافر مقدار میں موجود ہیں اور حکومت ان وسائل کو بروئے کار لانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ کنزیومر کو اس کا مکمل فائدہ پہنچ سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے اب یہ فیصلہ کیا ہے کہ متبادل توانائی کے مستقبل میں لگائے جانے والے تمام پراجیکٹس باقاعدہ مقابلے سے ایوارڈ کیے جائیں گے تاکہ صارفین تک اس کے فوائد پہنچائے جا سکیوفاقی وزیر نے ورلڈ بینک اور آئی ایم سی کو پاکستان میں متبادل توانائی کے انسٹی ٹیوٹ کے قیام میں تعاون کرنے کی بھی دعوت دی انہوں نے مزید کہا کہ پاور ڈویژن اس وقت متبادل توانائی کے انسٹی ٹیوٹ کے قیام اور اسکو مستقل بنیادوں پر چلانے کیلیے تمام آپشنز پر کام کر رہا ہیوفاقی وزیر نے پاور سیکٹر کے ترسیلی نظام کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان تعاون پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں اے بی سی کیبلز لگانے کے لیے بھی ورلڈ بینک کے تاون پر زور دیا ۔