;قادیانی لابی عقیدہ ختم نبوت کو متنازع بنانے کیلئے ہمیشہ سرگرم عمل رہی‘غفور حیدری
اسلام آباد ( وقائع نگار خصوصی ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ قادیانی ملک دشمن میںبھارت اسرائیل اور امریکہ کے کھلونے بنے ہوئے ہیں عقیدہ ختم نبوت نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ پوری امت مسلمہ کا ایمانی فریضہ ہے کہ وہ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کریں اور اس کو دشمنوں کی شر سے محفوظ بنائیں۔ مولانا حیدری نے کہا کہ قادیانی لابی ایک عرصے سے سر گرم ہے اور اس کی پشت امریکہ اسرائیل کی دولتی قوت ہے جو عقیدہ ختم نبوت کو متنازعہ بنانے کی عمل میں ہمیشہ کر دار ادا کر رہے ہیں۔ختم نبوت کا حلف نامہ بھی سیون بی سیون سی کا ایکٹ متفقہ طور پرمنظور کرواکر ختم نبوت کی دیوار میں نقب ڈالنے والوں کو ہمیشہ کیلئے شرمندہ اور مایوس کر دیا اور کوئی مائی کا لعل قادینوں کو پھر سے مسلمان قرار دلوانے کی جرات نہیں کرئیگا ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
غفور حیدری