گیس بندش، محکمہ سوئی گیس کی لاپرواہی کیخلاف کل ہائی وے بلاک کی جائیگی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائی وے سے منسلک میڈیا ٹاون اور درجن بھر دیگر رہا ئشی کا لونیوں میں گیس کی بندش کے با عث گھروں کے چو لہے ٹھنڈے ہو گئے جس کے با عث علا قے کے مکینوں نے تنگ آکر کل بروز اتوار ہا ئی وے کو بلا ک کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ بھی طے کیا ہے کہ جب تک میڈیا ٹاون اور دیگرقریبی علا قوں میں گیس کی بندش کو ختم نہیں کیا جائے گا اس وقت تک ہائی وے کو نہیں کھو لا جائے گا ، میڈیا ٹاون اور دیگر علاقو ں کے مکینوں کے رہا ئشیو ں نے متعدد بار ایس این جی پی ایل کے راولپنڈی حکام سے را بطہ کیا لیکن ابھی تک یہ مسئلہ حل نہیں ہو سکا ،اسلام آباد ہائی وے سے منسلک درجن بھر رہا ئشی کالونیاں سردیو ں کے آ غاز سے ہی گیس کی سہولت سے محروم ہیں جس کی بنا پر بچے بھوکے سکول جا نے پر مجبور ہیں ،لوگوں نے مجبوراً گیس سلنڈر خریدنا شروع کیے ہیں تا ہم مہنگا ئی کے دور میں گیس سلنڈرز کی خریداری بھی لوگوں کی سکت سے با ہر ہو گئی ہے اور اکثر اوقات گیس سلنڈرز کی دستیا بی بھی مشکل ہو جاتی ہے ۔اس سلسلے میں متعدد بار ایس این جی پی ایل کے جی ایم راولپنڈی سے را بطہ کیا گیا کہ ہائی وے سے منسلک رہائشی سوسائٹیوںمیں گیس کی بندش کس وجہ سے ہے کیو نکہ حکومت کی جا نب سے تو کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوئی تو جی ایم راولپنڈی محمد ظہور نے را بطہ کر نے کے با وجود اس ایشو پر کوئی جواب نہ دیا اس کے بعد انہو ں نے ایس ایم ایس کا بھی جواب نہیں دیا اور کوئی بھی ایس این جی پی ایل کا نما ئندہ اس کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔میڈیا ٹاون اور اس سے منسلک سوسائٹیوں کے رہائشیوں راو شہریار ،امیتاز بلو چ ،عرفان اللہ ،محمد زاہد جلا ل ، محمد عدنان ،ضیا اللہ ،محمد فاروق نعیم اور دیگر نے بتایا کہ ایس این جی پی ایل کی من مرضی گیس بندش کے خلاف آج ہائی وے کو بلا ک کیا جائے گا ۔