مصر،رمسیس الثانی کا 3200 سال قدیم مجسمہ نئے عجائب گھر منتقل
قاہرہ (این این آئی) مصر نے رمسیس دوم کا دیوہیکل مجسمہ قاہرہ کے نئے عجائب گھر میں رکھنے کے لیے منتقل کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے حکام نے بتایاکہ امید ہے کہ رمسیس دوم کا مجسمہ قاہرہ کے عجائب گھر میں ہونے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔رمسیس دوم کا 3200 سالہ قدیم دیوہیکل مجسمہ گرینڈ میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ کئی سالوں کی تاخیر کے بعد یہ عجائب گھر اگلے ایک سال میں پبلک کے لیے کھول دیا جائے گا۔اس 83 ٹن وزنی مجسمے کو 400 میٹر کے فاصلے پر خاص طور پر تیار کیے گئے۔آہنی فریم میں منتقل کیا گیا۔مصر کے وزیرِ نوادرات خالد العنانی نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمسیس دوم کا یہ مجسمہ دنیا کے سب سے بڑے عجائب گھر کے مرکزی ہال میں بالکل اسی طرح محافظ کے طور پر موجود ہو گا جیسے یہ منف میں مقبرے کا محافظ تھا۔یہ نیا عجائب گھر ابھی 70 فیصد مکمل ہوا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز 16 سال قبل ہوا تھا اور اس پر آنے والی لاگت اب تک ایک بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
قدیم مجسمہ