جمعہ کی صبح ایوان بالا کا اجلاس منعقد ہوا جب کہ اسی شام پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس سے انڈونیشیا کے صدر جوکوڈو ڈو نے خطاب کیا ان کی پذیرائی کے لئے دونوں ایوانوں کے ارکان موجود تھے ’’کپتان ‘‘سمیت قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے کسی رکن نے شرکت نہیں کی قومی اسمبلی کا اجلا غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی ہونے کے باعث بیشتر ارکان اپنے حلقوں میں چلے گئے دونوں ایوانوں کی مجوعی تعداد میں سے286ارکان نے شرکت کی انڈونیشیا کے صدر جو کو ویدود نے جمعہ کوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ پارلیمنٹ ہائوس کا دورہ کیا ، انہوں نے یادگار جمہوریت پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اس موقع پر ا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چیئرمین سینٹ رضاربانی بھی معزز مہمان کے ہمرا ہ تھے،۔نڈونیشیا کے صدرجوکو جوکوویدودو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے لیے ڈائس پر آئے تو اراکین پارلیمینٹ نے انکا شاندار استقبال کیا ،مشترکہ اجلاس کے آغاز میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے جسکے احترام میں تمام ارکان اپنی نشستوں سے کھڑے ہو گئے انڈونیشیا کے صدر نے بھی اراکین پارلیمینٹ کے لیے تعریفی کلمات کہے السلام و علیکم سے خطاب کا آغاز کیا اختتام بھی السلام و علیکم کہہ کر کیا خطاب ختم ہونے کے بعد پارلیمانی رہنمائوں سے مصافحہ کیا پا رلیمینٹ میں اعلٰی عسکری قیادت سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سمیت مختلف جماعتوںکے رہنمائوں نے ملاقاتیں کیں ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی سیاسی اور عسکری قیادت نے نیک خواہشات کا اظہار کیا اعلٰی عسکری قیادت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان کے ہمراہ وزیٹر گیلری میں آئے اتو امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی غلام احمد بلور، ایم کیو ایم کے رہنما شیخ عتیق ، عبدالرشید گوڈیل آزاد رکن جمشید دستی نے وزیٹر گیلری میں آکر اعلٰی عسکری قیادت سے ملاقات کی اور سینیٹر سراج الحق اور حاجی غلام بلور کچھ دیر آرمی چیف سے گفتگو بھی کرتے رہے سینیٹر سراج الحق قریب ہی دوسری وزیٹر گیلری میں گورنرز ، وزرائے اعلٰی سے بھی ملے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کے پاس کچھ دیر کھڑے رہے اور صوبے کے معاملات پر بات چیت کی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور سراج الحق کے درمیان بھی انتہائی پرتپاک ملاقات ہوئی اسی طرح وزیر اعلٰی بلوچستان کے ساتھ بھی امیر جماعت اسلامی نے معانقہ کیا ۔پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں مشترکہ اجلاس میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ارکان پارلیمنٹ کی توجہ کا مرکز بنے رہے ، وفاقی وزراء سمیت ن لیگی ارکان پارلیمنٹ ان سے آ کر ملتے رہے اور علیک سلیک کی سینیٹر رحمان ملک اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی چوہدری نثار علی خان سے مصافحہ کیا دوسری جانب ا پوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے بھی ارکان پارلیمنٹ گپ شپ لگاتے رہے جمعہ کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس شروع ہونے سے قبل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پارلیمنٹ اسمبلی ہال پہنچے تو راجا ظفر الحق سے ملنے کے بعد ان کی نشست کے پاس کھڑے ہو گئے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ ان سے ملنے آتے رہے اور حال احوال پوچھنے کے بعد مختلف امور پر گفتگو بھی کرتے رہے ، چوہدری نثار علی خان سے ملنے کے لئے آنے والوں میں وزیرمملکت خزانہ رانا محمد افضل ، وزیر سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین ، وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب ، سینیٹر یعقوب خان ناصر ، وزیر تعلیم بلیغ الرحمان ، سمیت مسلم لیگ ن کے ارکان شامل ہیں دوسری جانب اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ بھی نوید قمر کے ساتھ اپنی نشست پر کھڑے رہے اور پیپلز پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ سمیت دیگر ارکان سے ملاقاتیں کرتے رہے جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک اقتصادی راہداری کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام جاری ہے۔ چینی سرمایہ کاروں کو کوئی خصوصی مراعات نہیں دی جا رہیں، اقتصادی زونز میں صنعتوں کے قیام سے ملک میں اقتصادی ترقی کی رفتار تیز ہوگی، فائبر آپٹک سے گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے علاقوں کا دنیا سے رابطہ قائم ہو جائے گا۔ دیامر ۔ بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد اسی سال رکھ دیا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت سکھر ۔ ملتان سیکشن کی تعمیر کے لئے چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ لمیٹڈ کو مشینری کی درآمد پر سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی سے استثنیٰ دینے سے متعلق ایس آر او کے اجراء کا معاملہ سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے سپرد کر دیا فاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ اپنی ہی حکومت پر غصے کا اظہار کرنے لگے سینٹ میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پی آر سی میں ریسرچ سے متعلق کم رقم رکھے جانے کے جواب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ریسرچ پروگرام پر بہت کم رقم رکھی گئی ہے گنے کا کسا ن سڑکوں پر ہے جبکہ کپاس کا ریٹ ذرا سا اوپر ہوتا ہے تو وزارت تجارت انڈیا بارڈر کھول دیتی ہے۔ جس پر چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ آج حکومتی وزیر اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں اور اپوزیشن حکومت بنی بیٹھی ہے جس پر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ کیا کریں ہمارے ساتھ بھی پیٹ لگا ہوا ہے۔ سینیٹ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی بل 2017ء کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی ہے ۔ سینیٹر حافظ حمد اﷲ کا توجہ دلائو نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل تھا تاہم محرک کی عدم موجودگی کی وجہ سے اسے نمٹا دیا گیا۔ سینیٹ میں چترال سے اسلام آباد کے لئے پرواز کے دوران اے ٹی آر جہاز کے حادثہ سے متعلق مجلس قائمہ برائے کابینہ سیکریٹریٹ کی رپورٹ ایوان میں پیش کر دی گئی ہے۔ ۔ سینیٹر عثمان کاکڑ، اعظم موسیٰ خیل اور گل بشریٰ کی تحریک التواء کی منظوری کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا تاہم چیئرمین نے کہا کہ اس پر کمیٹی آف دی ہول میں آئندہ ماہ غور کیا جائے گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024