سری لنکن حکومت نے غیر قانونی شکار پر بھارتی ماہی گیروں کیلئے جرمانے میں 100 گنا اضافہ کردیا
لاہور (نیوز ڈیسک) سری لنکا کی حکومت نے اپنی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والی غیر ملکی کشتیوں کیلئے جرمانے میں 100 گنا اضافہ کردیا۔ اس حوالے سے سری لنکن پارلیمنٹ نے گزشتہ روز کولمبو میں اجلاس کے دوران ترمیمی قانون کی منظوری دیدی۔ اس اقدام سے بھارتی تامل مچھیروں کے لئے شدید مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔ جو اکثر سری لنکن سمندری حدود میں گھس کر شکار کرتے رہتے ہیں۔ سری لنکن وزیر ماہی گیری مہندا امرا ویرا نے بتایا کہ غیر ملکی کشتیوں اور بوٹس کے مالکان کو پہلے 15 لاکھ سری لنکن روپے جرمانہ ہوتا تھا جو بہت کم ہے اب انہیں 60 لاکھ سے پونے 2 کروڑ روپے جرمانہ کیا جائے گا۔