بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کے تحفظ کیلئے آج سے ملک گیر مہم کا آغاز ہو گا
اسلام آباد (این این آئی) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بچوں کے تحفظ کیلئے ملک گیر مہم کا آغاز (آج) ہفتہ سے کیا جائیگا، مہم کی منصوبہ بندی سماجی ذمہ داری کے تصور کے تحت کی گئی ہے جو معاشرے کے تمام طبقات کو اس حوالہ سے مناسب اقدامات کی طرف راغب کریگی۔ مہم کا آغاز 40 اضلاع کے ارکان پارلیمنٹ اپنے اپنے متعلقہ حلقوں میں جلسوں کے ذریعے کرینگے۔ اس حوالے سے وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی ماروی میمن کی صدارت میں تقریب کا انعقاد (آج) بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹر میں کیا جائے گا۔