;بے بنیاد درخواستیں کیوں دائر کی جاتی ہیں‘ہائیکورٹ: شیخ رشید نااہلی درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست گزار شہری مرزا محمد صادق نے موقف اختیار کیا شیخ رشید نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شیخ رشید نے استعفیٰ کے معاملے میں قوم سے جھوٹ بولا اور آج تک استعفیٰ سپیکر کو تحریری طور پر نہیں دیا۔ غلط بیانی پر شیخ رشید آئین کے آرٹیکل 62 اور 63کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ عدالت شیخ رشید کو قومی اسمبلی کی نشست کے لئے نااہل قرار دے۔ جس پرعدالت نے درخواست گزار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں اس طرح کی بے بنیاد درخواستیں دائر کیوں کی جاتی ہیں۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا۔
فیصلہ محفوظ