دو فراڈیے جیل چلے گئے
ملتان (سپیشل رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ نے فراڈ کرنے والے دو ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے اس سلسلے میں تھانہ ایف آئی اے میں مظفر گڑھ کے رہائشی ملزم اللہ نواز کے خلاف شہری عبدالطیف کو2013 میں شہری سے سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کے بہانے ساڑھے تین لاکھ روپے کا فراڈ کرنیاورلاہور کے رہائشی ملزم افضل کے خلاف شہری سجاد کو2014 میں شہری سجاد احمد کو سعودی عرب میں ملازمت دلوانے کے بہانے تین لاکھ روپے کا فراڈ کرنے پر پیش کیا تھا۔