کوٹ ادو: غیر عورتیں گھر لانے سے منع کرنے کا رنج، بیوی پر تشدد دانت توڑ دئے
کوٹ ادو(خبر نگار) تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ موضع ہالہ کے رہائشی عبدلرشید گٹ گھر میں غیر عورتیں لاتا تھا جسے بیوی شبیراں بی بی برابھلا کہتی تھی،گزشتہ شب عبدالرشید گٹ غیر عورت کو گھر لایا بیوی سے تکرار کے بعد بیوی کو ڈرا دھمکا کر دوسرے کمرے میں بلادیا،صبح اٹھتے ہی بیوی پر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کرکے اس کے نیچے والے دانت توڑ دیے جبکہ موضع پتل میں غلام صدیق شیخ کے گھر رات کی تاریکی میں اس کے رشتہ دار عابد شیخ ،خلیل شیخ،عبدالخالق مسلح داخل ہوگئے اور رشتہ کے تنازعہ پر غلام صدیق کی بیوی انور مائی اور اسکی بیٹی زینت مائی کو تشدد سے زخمی کردیا،دونوں ماں بیٹی کو بالوں سے پکڑ کر صحن حویلی میں گھسیٹتے رہے،شور پر اہل علاقہ کے آنے پر فرارہوگئے،چک نمبر646ٹی ڈی اے کے رہائشی طاہر اقبال ملہی نے اپنے ہمسائے شریف کلاچی کو سستی گندم لیکر آگے مہنگی فروخت کرکے منافع دینے کالالچ دیکر 25لاکھ ہتھیا لئے اور بدلنے میں اسے جعلی چیک تھمادیا،پولیس سرکل کوٹ ادو نے تمام واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔