ایران کی جانب سے حزب اللہ کو سالانہ 80 کروڑ ڈالر ادا ئیگی کا انکشاف
بیروت(این این آئی) لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو ایران کی جانب سے دامے درمے سخنے ہر موقع پر بھرپور مدد فراہم کی جاتی ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق تہران حزب اللہ کو سالانہ 70 سے 80 کروڑ ڈالر کی خطیر رقم اس لئے فراہم کررہا ہے تاکہ وہ خطے میں اپنی دہشت گردانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے۔ دفاع جمہوریت فاؤنڈیشن‘ نامی ادارے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایران نے حزب اللہ کی مالی امداد میں گذشتہ برسوں کے دوران مزید اضافہ کیا ہے۔