الجزائر میں فوج کی کارروائی 7عسکریت پسند ہلاک
الجزائر ( اے ایف پی )الجزائر میں فوج نے ایک کارروائی کے دوران 7عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے ۔مسلح افواج نے انسداد دہشت گردی مہم کے تحت دارالحکومت سے 550کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع خنشلہ صوبے کا علاقہ رخوش میں کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا محاصرہ کرلیا تھا۔