عمران خان طویل دورانیے کی نگراں حکومت چاہتے ہیں ¾جولائی 2018ءسے پہلے عام انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں وزیرداخلہ احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی‘نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان طویل دورانیے کی نگراں حکومت چاہتے ہیں ¾جولائی 2018ءسے پہلے عام انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ¾ امریکہ کی جانب سے شمالی وزیرستان میں ہونے والا ڈرون حملہ ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں سکیورٹی معاملات میں کسی سے رعایت نہیں کی جائےگی ¾عالمی برادری پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کا اعتراف کرے ¾قصور واقعہ سے متعلق پنجاب حکومت کے خلاف من گھڑت خبر چلائی گئی، قصور واقعہ کا مجرم پکڑا گیا اور پنجاب حکومت کو کامیابی ہوئی ¾ ایک اینکر نے خبرچلائی جس پرنوٹس لیا گیا اور بعد میں پتہ چلا خبرمن گھڑت ہے ¾لوگ من گھڑت خبریں پھیلانے والوں سے چوکنا رہیں ¾بلوچستان کے ساتھ زیادتی کی گئی، امید ہے بلوچستان میں آئندہ ایسا کھیل نہیں کھیلا جائے گا ¾ویزا پالیسی میں نرمی ملکی مفاد کیلئے کی، ان غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن نہیں کی جائے گی جو اپنے جاسوس پاکستان بھیجتی ہیں ¾ ممنوعہ بور کے آٹومیٹک ہتھیاروں کو سیمی آٹو میٹک کرانے کیلئے صوبائی حکومتوں سے رابطے میں ہیں ۔وزارت داخلہ میں نادرا کی موبائل رجسٹریشن وینز کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ موبائل وینز کا مقصد ملک کے دور دراز کے علاقوں میں شہریوں کو شناخت کارڈز کی فراہمی کی سہولت کو یقینی بنانا ہے اور شناختی کارڈز کی بحالی کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں ان کمیٹیوں میں ارکان پارلیمنٹ کو شامل کیا گیا ہے تاکہ وہ شہریوں کی تصدیق کریں اور شناختی کارڈز بحال ہو سکیں ۔اس وقت جب دشمن قوتیں آزاد بلوچستان کا کھیل کھیل کررہی ہیں تو منتخب حکومت کا تختہ الٹنا مناسب نہیں تھا۔
احسن اقبال