دو خواتین سمیت سات منشیات فروش گرفتار‘ ساڑھے نو کلو چرس برآمد
ماچھیوال (نامہ نگار)تھانہ ماچھیوال پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال چوہدری عبدالرشید کی سر براہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے دو خواتین سمیت سات منشیات فروشوں محمد ظفرسے 2140گرام چرس ، عبدالمنان سے 1160گرام چرس ، ناصر حسین سے 1290گرام چرس ، غلام مصطفی سے 1320گرام چرس ، ارشد حسین سے 1370گرام چرس ، حمیداں بی بی سے 1360گرام چرس اور سکینہ بی بی سے 1360گرام چرس برآمد کر لی اور تمام ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر کے حوالات بند کر دیا گیاایس ایچ او تھانہ ماچھیوال انسپکٹر چوہدری عبدالرشید نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ منشیات فروش ہمارے معاشرہ کا ایک نا سور ہیں بلا تفریق کاروائی کی جائے گی۔