;چین کو پاکستان میں الیکشن سے قبل سیاسی محاذ آرائی پر کوئی تشویش نہیں: سفیر
اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں چین کے نئے سفیر یا¶ جنگ نے کہا ہے کہ چین کو پاکستان میں انتخابات سے قبل کی سیاسی محاذ آرائی پر کوئی تشویش نہیں‘ انتخابات سے قبل اس طرح کی سیاسی کشمکش معمول کی بات ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اور قوم سی پیک سمجھوتے کی حامی ہے۔ گزشتہ شام انڈونیشیا کے صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد نوائے وقت سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان کی جن سیاسی لیڈروں سے ملاقات ہوئی ہے وہ سب سی پیک کے حامی ہیں‘ یہ سمجھوتہ پاکستان اور چین کے مفاد میں ہے اور پورے خطے کو اس منصوبے سے فائدہ پہنچے گا۔ چینی سفیر نے کہا کہ پاک چین تعلقات‘ سی پیک منصوبہ سیاسی جماعتوں کے باہمی اختلافات سے ماورا ہے۔ مسٹر یا¶ جنگ جنہوں نے حال ہی میں پاکستان میں بطور سفیر فرائض سنبھالے ہیں۔ اس سے قبل بھی پاکستان میں فرائض انجام دے چکے ہیں۔
چینی سفیر