سفاکیت کی علامت اور ہزاروں افراد کا قاتل البغدادی افریقہ فرار
بغداد (این این آئی) شام اور عراق کے وسیع علاقے پر اپنی نام نہاد خلافت کے قیام کے دعوے دار داعش کے خلیفہ ابوبکر البغدادی کی جماعت کو کچل اور اقتدار کو ختم کردیا گیا مگر پراسراریت کے دبیز پردوں میں چھپا البغدادی اب بھی دنیا کے لیے ایک معمہ ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق شام اور عراق میں شکست کے بعد البغدادی مسلسل روپوش ہے۔