غذائی آگاہی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کانیوٹریشن ہیلپ لائن ،نیوٹریشن کلینک قائم کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)غذائی آگاہی مہم کو وسیع پیمانے پر لے جانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے صوبہ بھرمیں ایک ہزار سے زائد نیوٹریشن ایکسپرٹس کا پینل ترتیب دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ہیلپ لائن اور پنجاب فوڈ اتھاٹی کلینک قائم کرنے کے لیے پاکستان نیوٹریشن اینڈڈائیٹک سوسائٹی کے ساتھ ایک معاہدہ طے پا یا ہے جس کے تحت پی این ڈی ایس کے 1000سے زائد کوالیفائیڈ نیوٹریشن ایکسپرٹس کی خدمات پنجاب فوڈ اتھارٹی کو حاصل ہو سکیں گی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی غذائی آگاہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ہیلپ لائن قائم کرے گی جہاں موجود کوالیفائیڈ ایکسپرٹس غذا کے حوالے سے عوام کی راہنمائی کریں گے۔: نیوٹریشن ایکسپرٹس سکولز، کالجز میں جا کرطلباء کو لیکچرز کے ذریعے بھی غذائی آگاہی دیں گے۔ ہیلپ لائن پر حل نہ ہونے والیپیچیدہ مسائل کو نیوٹریشن کلینک پر حل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مفاہمتی یاداشت پرڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اور پی اینڈ ڈی ایس پنجاب کی ہیڈ غزالہ نثار نے دستخط کیے۔ اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غذٓائی مسائل کا واحد حل عوامی آگاہی ہے ۔اس مقصد کے حصول کے لیے جہاں پناجب فوڈ اتھارٹی کاروائیاں کر رہی ہے وہاں عوام کو اچھی اور بری غذا کے حوالے سے آگاہی دینے کے لیے تمام اقدامات بھی اٹھائے جا رہے ہیں