چوہدری نثار کے خلاف الزام تراشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،راجہ یاسر اسلم
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چوہدری نثار علی خان کیلئے لہو کا آخری قطرہ بھی حاضر ہے ۔نواز شریف اور چوہدری نثار علی خان دو جسم ایک جان ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حلقہ 55کے کوآرڈینیٹر راجہ یاسر اسلم نے یوتھ کی میٹنگ میں کیا راجہ یاسر اسلم نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان کے خلاف الزام تراشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے پرویز رشید پارٹی کو کمزور کرنے کی پالیسیاں ختم کریںپارٹی کے حقیقی کارکن چوہدری نثار علی خان سے بے پناہ پیار کرتے ہیں ان کا ذاتی ووٹ بینک لاکھوں میں ہے یہی وجہ ہے کہ وہ پارٹی نشان کے علاوہ بھی بہت دفعہ الیکشن جیت چکے ہیں یوتھ ونگ پارٹی کیلئے نقصان کا باعث بننے والوں اور خوشامدی ٹولے کو خوب جانتی ہے انہوں نے ہمیشہ پارٹی کے مفاد میں فیصلے کئے اور نقصان نظر آنے پر کھل کر اختلاف کیا مگر چاپلوسی کی سیاست سے ہمیشہ پرہیز کیا ۔