سو کلومیٹر سڑکوں کیلئے ایک ارب 17کروڑ گرانٹس کی منظوری
کلر سیداں(نامہ نگار)پنجاب حکومت نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر حلقہ پی پی 2کہوٹہ اور مرکز چوآخالصہ(کلر سیداں) میں سو کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے لیے 1ارب 17کروڑ کی گرانٹس کی منظوری دے دی۔جس سے کہوٹہ میں 12اور چوآخالصہ میں 8رابطہ سڑکوں کی تعمیر کی جائے گی ۔مرکز چوآخالصہ کلر سیداں میں بینک چوک کنوہا سے چوآخالصہ براستہ ستھوانی دھمالی سڑک کے لیے نو کروڑ سے زائد کی رقم رکھی گئی بالیماں روڈ کے لیے ساڑھے سات کروڑ ،سر صوبہ شاہ سے انچھوہا ساڑھے چھ کروڑ ،دودہلی روڈ آٹھ کروڑ ،ممیام سے پنڈ بھینسو چھ کروڑ، سکوٹ سے دوبیرن کلاں چار کروڑ ،ڈھوک سدھن سے منمور پانچ کروڑ ، ڈھوک گوہر والی ٹکال کے لیے اڑھائی کروڑ رکھے گئے ہیں ان سڑکوں کی تعمیر پر 47کروڑ کی لاگت آئے گی جبکہ 70کروڑ کی لاگت سے کہوٹہ کی درج ذیل 12سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ، رابطہ سڑکوں کے فیز 1کی تکمیل تیس جون سے قبل ہونی ہے ۔