لینڈریکارڈ کمپیوٹر سنٹر دینہ کے عوام کیلئے درد سر بن گیا
جہلم(نامہ نگار)جہلم لینڈریکارڈ کمپیوٹر سنٹر دینہ عوام کی سہولت کے بجائے ذہنی کوفت کاسبب بن گیا ،مقامی افراد کے علاوہ دوردراز سے سائلین ساراسارا دن فرد کے حصول کے لیے لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابقجہلم لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر آفس میں آئے روز جھگڑا فساد معمول بن گیا،جس کی بنیادی وجہ ناتجربہ کارعملہ ہے لوگ لائنوں میں کھڑے رہتے ہیں کبھی کمپیوٹر سست رفتاری سے چلنے کا بہانا کیاجاتاہے کبھی فنگر پرنٹس میچ نہ ہونے کا بہانا کرکے عوام کو پریشان کیاجاتاہے فرد کے حصول کے لیے لوگوں کو کئی کئی دن چکر لگانا پڑتے ہیں جبکہ ٹائوٹ مافیا کو کسی دقت یادشواری کا سامنا نہیں کرناپڑتا جسکی وجہ سے لائنوں میں لگے دوردراز سے آئے لوگ خاص کر بزرگ وخواتین کو طویل انتظار کے بعد جب مایوس لوٹنا پڑتاہے تو تودونوں اطراف سے تلخ جملوں کے تبادلے سے لینڈآفس میدانِ جنگ بن جاتاہے کئی افراد نے زمین کی خریدوفروخت کے بعد بیرون ممالک جانا ہوتاہے انہیں جس دشواری کاسامنا کرناپڑتاہے وہ الگ مسئلہ لیکن فرد نہیں بنتا تورجسٹری نہیں ہوتی جسکی وجہ سے ریونیو میں بھی کمی واقع ہوتی ہے علاقہ مکینوں نے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔