دن رات متحرک ہوکر پیپلز پارٹی کیلئے بھرپورکردار اداکیاجائیگا ،سید علی رضا
مری(نامہ نگار خصوصی) دن رات متحرک ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے بھرپورکردار اداکیاجائیگا اور آئندہ آنے والے انتخابات میں مخالفین کوٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی بھی بنائی گئی ہے ،اس سلسلے میں تنظیم کے نام فائنل کرنے کیلئے28 جنوری شام 6 بجے لوئر بازار موچی منڈی پر ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔اس امر کا فیصلہ پاکستان پیپلز پارٹی مری شہر کے ایک مشاورتی اجلاس میں موچی منڈی میں گیا جس میں پی پی پی تحصیل مری کے سیکرٹری انفارمیشن سید علی رضا شاہ کاظمی ،مری سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ فیصل ،محمد شعیب غنی،قاسم خواجہ ،افتخار احمد،عمران جنجوعہ،قیصر بٹ، عبدالباسط عباسی، محمد حارث اعوان،رضوان رحمانی،اشر ف او ردیگر کارکنوں نے کثیر تعدادمیں شرکت کی۔ تمام حاضرین نے پاکستان پیپلز پارٹی منشی محلہ،حاجی گلی،قصائی محلہ،محلہ شوالہ پر مشتمل ایک تنظیم بنانے کیلئے مشاورت کی گئی۔