سینٹ الیکشن: مسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے 3 فروری تک درخواستیں طلب کر لیں
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن نے مارچ میں ہونے والے سینٹ کے الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ کے خواہش مندوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق درخواستیں 3 فروری تک مسلم لیگ (ن) کے اسلام آباد سیکرٹریٹ میںوصول کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ سینٹ کی 52 نشستیں 11 مارچ کو خالی ہو رہی ہیں جن پر چاروں صوبوں سے جنرل نشستوں کیلئے سات سات، ٹیکنو کریٹس / علماء کے لئے دو دو، خواتین کے لئے دو دو جبکہ وفاقی دارالحکومت سے جنرل نشست ایک اور فاٹا کی چار جنرل نشستوں پر الیکشن ہونے ہیں۔ الیکشن کمشن نے ریٹرننگ افسروں کا اعلان کردیا اور شیڈول کا اعلان 2 فروری کو متوقع ہے۔