دیرآید درست آید کے مصداق بالآخر میئرکراچی کو خیال آہی گیا کہ غیرقانونی بس اڈوں نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا ہے جن کا فوری خاتمہ ضروری ہے اورتمام مسافر بسوں‘ٹرکوں ‘ٹرالرز اور ڈمپرز کو صرف قانونی طورپر قائم ٹرمینلز میں ہی پارک کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت بھی کی ہے کہ غیرقانونی بس اڈے فوری طورپر ہٹائے جائیں اورقانونی طورپر قائم ٹرمینلز کو فعال بنا کر کے ایم سی کو ریونیو کی سوفیصد ریکوری یقینی بنائی جائے انہوںنے سپریم کورٹ سے بھی درخواست کی ہے کہ ذوالفقار آباد آئل ٹینکرز پارکنگ ٹرمینل تیار ہے اور اس کے باوجود وہاں آئل ٹینکرز کی منتقلی نہیں ہوئی اس کا نوٹس لیں شہر قائد میں اس وقت گرین لائن‘ اورنج لائن بس پروجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں جن کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنے لگا ہے اس پر کریلا نیم چڑھا کے مصداق شہر کی مصروف ترین شاہراﺅں پر غیرقانونی انٹرسٹی بس ٹرمینلز‘ واٹر ٹینکرز اوررکشہ اسٹینڈ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے غیرقانونی بس اڈے روڈ بلاک کرنے کا باعث تو ہیں ہی ان اڈوں میں ہیرونچیوں اور منشیات فروشوں نے بھی ڈیرہ جمالیا ہے اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ میئرکراچی کی ہدایت کے بعد امید ہوچلی ہے کہ شاید غیرقانونی بس اڈے اور تجاوزات کو ہٹا کر ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائے اورشہری سکھ کا سانس لیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38