بھارتی پنجاب کا خطرناک گینگسٹر وکی گوندر ساتھی پریما لاہوریا سمیت مارا گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی پنجاب کی پولیس کے ساتھ اصلی مقابلے میں ریاست کا خطرناک اور بدنام ترین گینگسٹر وکی گوندر اپنے ساتھی پریما لاہوریا سمیت مارا گیا۔ وکی گوندر درجنوں افراد کے قتل اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا، وہ پنجاب کی سب سے سخت حفاظتی انتظامات والی نابھہ جیل توڑ کر ساتھیوں سمیت فرار ہو گیا تھا، اسے راجستھان کی سرحد کے قریب جمنانگر کے علاقے میں مارا گیا۔