ساہیوال: ٹرین میں مسافر خاتون سے زیادتی کرنیوالا ریلوے ملازم عدالتی حکم پر رہا
ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) ایڈیشنل سیشن جج ساہیوال محمد یا سر ندیم رزاق نے تیز گام ایکسپریس میں مسافرخاتون زاہدہ پر وین کو ہوس کا نشانہ بنانے والے گرفتار ملزم امجد ندیم کی در خواست ضمانت منظور کرکے 50ہزار روپے کا ضمانت نامہ دا خل کرا نے کے بعدرہائی کا حکم دے دیا ۔ملزم کو سینٹرل جیل ساہیوال سے رہا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 19جنوری کو کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ٹرین میں لاہور کی مسافر خاتون زاہدہ پروین کو ریلوے ملازم امجد ندیم نے ہوس کا نشانہ بنایا تھا جس پر ریلوے پولیس نے مقدمہ 376ت پ درج کر لیا تھا۔ عدالت میں زاہدہ پروین کی طرف سے بیان حلفی دا خل کرایا گیا کہ اسے ملزم امجد ندیم کی ضمانت پر رہائی میں کوئی اعتراض نہ ہے جس پر عدالت نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 176کے تحت ملزم کو ضمانت پر رہا کر نے کا حکم دے دیا۔