گجرات‘ کنجوانی، چونیاں، ساہیوال: 2 خواتین ،دو لڑکوں سے زیادتی
گجرات ،کنجوانی، چونیاں (نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) مختلف واقعات میں 2 خواتین اور 2 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ساہیوال میں میر داد معافی کے ظفر اقبال کی بیٹی 15سالہ صبا سکول جا رہی تھی کہ ہنی شاہ نے ایک نامعلوم دوست کی مدد سے زبردستی کار میں اغوا کر لیا اور زیادتی کی اور بعد میں طالبہ کو بیہو شی کی حالت میں پھینک کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم ہنی شاہ کو گرفتار کر لیا۔علاوہ ازیں گجرات کے گائوں کٹھالہ چناب میں جعلی نکاح کرکے لڑکی سے کئی ماہ زیادتی‘ حاملہ ہونے پر حمل بھی ضائع کروادیا۔پولیس نے سدر اصغر کی رپورٹ پر ملزم عمیر بٹ سکنہ کٹھالہ چناب کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثنا بہاولنگر میں 14 سالہ لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ کنجوانی کے موضع کلیانوالہ کے نواحی علاقہ چاہ آدم والا کے قمر زمان کو فخر، فاروق، ریاض وغیرہ نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں اسے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے باری باری اس کے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور موبائل فون پر ویڈیو بھی بناتے رہے۔ پولیس نے فخر علی کو گرفتار کر لیا ۔چونیاں میں دو اوباش فواد اور اویس 15 سالہ حسن کو نازیبا ویڈیو بناکر ڈیڑھ سال تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ پولیس نے دونوں ملزموںکو گرفتار کرلیا۔ساہیوال/ سرگودھا میں چار افراد بشارت، ثقلین، سمیع اللہ بھٹی اور جاوید بھٹی نے 16 سالہ لڑکے سمیع اللہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ پویس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔