گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ میں ایف آئی اے کے چھاپے، 5 اشتہاری انسانی سمگلر گرفتار
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ایف آئی اے کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران درجنوں مقدمات میں مطلوب پانچ ملزمان گرفتار قبضے سے پاسپورٹس، ویزوں کی کاپیاں، جعلی سٹیکرز اور دیگر سامان بڑی تعداد میں برآمد۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز ایف آئی اے انسپکٹر جاوید اقبال گھمن،عمران بھٹی، رانا مستحسن، خضر حیات مغل پر مشتمل ٹیموں نے گوجرانوالہ ، حافظ آباد سیالکوٹ میں انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے پانچ اشتہاری انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے گرفتار شدہ انسانی سمگلرز ایف آئی اے کو انسانی سمگلنگ کے مختلف مقدمات میں تین سال سے مطلوب تھے ملزمان لوگوں کو سعودیہ ، دبئی،قطر،ترکی،یونان،اٹلی سمیت دیگر ممالک میں بجھوانے میں ملوث تھے۔