حکمران توہین رسالت کیس میں ملوث آسیہ کو پھانسی دینے سے گریزاں کیوں ہیں: صفدر گیلانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران گستاخِ رسول آسیہ کی پھانسی اور ختمِ نبوت کے حوالے سے خواجہ ظفر الحق رپورٹ شائع کرنے کی تاریخ کا از خود اعلان کر دے بصورتِ دیگر ملک گیر سطح پر احتجاجی دھرنے دے کر مسلمانانِ پاکستان حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کر کے دم لیں گے۔ ممتاز قادری کی شہادت پر اجلت برتنے والے حکمران گستاخِ رسول آسیہ کو پھانسی کیوں نہیں دیتے۔۔؟ اور ختمِ نبوت کے لیے شہباز شریف پیر سیال کو جلسے کرنے کی خود دعوت دیتے ہیں۔