پنجاب کے عوام کو لوٹنے والوں کا دور ختم ہو چکا: پی ٹی آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کو صوبے میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کا حساب دینا پڑے گا، پنجاب کی عوام نے شریف برادران کا لوٹ مار کرنے والا اصلی چہرہ پہنچان لیا ہے اب وہ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں انشاء اللہ آئندہ ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔ پنجاب کے غریب عوام کو لوٹنے اور بے وقوف بنانے والوں کا دور ہمیشہ ہمیشہ کے ختم ہو چکا ہے۔ شہباز شریف کی نیب میں طلبی سے ان کی چہرے کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہے۔ عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز حکومت کو اخلاقی شکست ہو چکی ،پاکستانی عوام نے کرپٹ حکمرانوں کو مسترد کر دیا سو کرپٹ حکمرانوں کا زمینی فتح کا خواب 2018ئکے الیکشن میں چکنا چور ہو جائے گا، سعد رفیق ریلوے نہیں ٹھیکیداروں کا منسٹر ہے عنقریب پرانے سیاستدانوں کے ساتھ نئی جیل میں ہوگا۔ ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف و فا قی تخت کے خواب دیکھنے کی بجائے کر پشن کا حساب دیں، گلی محلوں میں کیوں نکالا کی رٹ لگانے والوں کو عوام انتخابات میں سیاست سے بھی نکال دے گی۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ایک چور دوسرے چور کا کیسے احتساب کرے گا؟