افغان پناہ گزینوں کے گائوں میں گھر کو ڈرون نے میزائل سے نشانہ بنایا: خواجہ آصف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے گائوں میں گھر کو ڈرون نے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ پناہ گزینوں کے کیمپ پر نہیں کیا۔ جہاں ڈرون حملہ ہوا، وہاں 11 سو سے زائد افغان پناہ گزین مقیم ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور بارڈر مینجمنٹ ہی امن کے عزم کی نشاندہی کرے گی۔ عمران خان کے قصور واقعہ میں بنک اکائونٹس سے متعلق بیان پر ردعمل میں کہا اب کوئی شرم، کوئی حیا، یا کوئی نہیں۔