کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت‘امریکی ڈرون حملے تشویشناک ہیں: مولانا محمد منشاء چشتی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) معروف دینی سکالر اور مہتمم جامعہ فاضل شاہی مولانا حکیم محمد منشاء چشتی نے کنٹرول لائن پر بڑھتی بھارتی جارحیت اور امریکی ڈرون حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔ پاکستانی سرحد کے قریب داعش کے کیمپوں کے قیام سے ملکی سالمیت کو خطرہ ہے۔حکومت کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے واشنگٹن کو اپنی تشویش سے آگاہ کرنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے ثمرات سے مستفید ہونے کیلئے قیام امن کو یقینی بنانا ہوگا اس ضمن میں سیاسی ومذہبی جماعتیں اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کریں۔ملک کو سیاسی انتشار سے بچایا جائے۔ شعائر اسلام پر حملے دین اور ملک دشمنوں کی سازش ہے ۔نمٹنے کیلئے مذہبی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔انہوں نے کہادنیا اور آخرت میں کامیابی کیلئے دینی اور دنیاوی تعلیم ضروری ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسلمانوں کے مسائل خصوصا کشمیر کا مسئلہ حل کرنے میں ناکام ہوچکا۔ جنوبی ایشیا ء میں ان کیلئے اسے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہوگا۔