نا اہلی کے سبب نواز شریف بوکھلاہٹ کا شکار ہیں: سعدیہ سہیل رانا
لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ نواز شریف نااہلی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی سنبھل نہیں سکے۔ ملک و قوم کا پیسہ لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر لے جانے والے اپنے آپ کو عمران خان کے ساتھ موازنہ کر رہے ہیں پوری قوم حقائق سے باخبر ہے اُن کو باتوں سے گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ شریف خاندان کے حق میں فیصلہ ہو جائے تو اچھا اور اگر مخالف آ جائے تو اداروں کے خلاف طوفان کھڑا کر دیا جاتا ہے۔