چیئرمین تعلیمی بورڈ کے اختیارات ڈویژنل کمشنر کو دینا افسوسناک ہے: پنجاب ٹیچرز یونین
لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت علی، جام صادق، رانا انوار، رانا الطاف حسین، ساجد محمود چشتی، عبدالقیوم راہی، سعید نامدار، اسلم گھمن، افضل کیانی، رحمت اللہ قریشی، شیخ اختر، عبد الطارق نیازی، رانا طارق، رائو عابد، رائو شمشاد، نجم النسائ، صفدر کالرو، ،یونس حسن، منیر انجم، امتیاز طاہر و دیگر نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈز کے چیئرمین کے اختیارات ڈویژنل کمشنرز کو سونپنا سراسر زیادتی ہے۔ اس طرز عمل سے اساتذہ میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔