نواز شریف آکو پنکچر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کا وعدہ پورا کریں: ڈاکٹر ساجد قیوم
لاہور (نیوز رپورٹر) عالمی ادارہ صحت"WHO" نے آکوپنکچر کو 148بیماریوں میں بہترین علاج قرار دیا ہے یہ واحد طریقہ علاج ہے جس میں عطایت نہیں ہو سکتی 1998میں دنیا کی پہلی انٹیگریٹڈ میڈیسن کانفرنس پاکستان میں ہوئی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر اینٹن جے سوریا نے کی جبکہ اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف مہمان خصوصی تھے جس میں انہوں نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوںمیں آکوپنکچر کا شعبہ قائم کرنے اور اس کی تعلیم اور تربیت کے لیے ایک آکو پنکچر میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لانے کا وعدہ کیا تھا جو تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ان خیالات کا اظہار انٹیگریٹڈ میڈیسن ڈے کے حوالے سے انٹیگریٹڈمیڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انٹیگریٹڈ میڈیکل کانفرنس میںخطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم نے کیا۔