مکرمی! کیا ہر کام کی درستگی کے لئے وزیراعلیٰ کو اپیل کرنا ضروری ہے یا دھرنا دئیے بغیر کام مشکل ہو گیا ہے۔ لاہور کی مارکیٹیں جو حکومت کو ایک خطیر رقم ٹیکس کی صورت میں ادا کرتی ہیں گڈز ٹرانسپورٹ کے اڈا مافیا سے سخت تنگ ہے۔ مال کی گمشدگی کی صورت میں دکانداروں کو بڑی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اڈا مالکان نہ تو رقم ادا کرتے ہیں اور نہ مال کی واپسی کا بندوبست کرتے ہیں۔ ان حالات میں دکاندار اڈا مافیا کے رحم و کرم پر رہ جاتا ہے۔ مسائل یونین میں لائے جاتے ہیں مگر حل کی بجائے اڈا مالکان کی صورت میں کچھ کالی بھیڑیں آ گئی ہیں جو جان بوجھ کر مال خوردبرد کرکے لاکھوں کا مال اونے پونے میں مک مکا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ ذمہ دار حکام سے اپیل ہے کہ ایسے اڈوں کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ کاروباری لوگ امن و ذہنی سکون کے لئے اپنے کام سرانجام دیں سکیں۔ (میجر (ر) محمد یاسین ملک فون نمبر : 0300-9494126 )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38