مکرمی ! میں آپ کے اخبار کے توسط سے ڈی ایس ریلوے، ڈی اایم او ، اور جی ایم ریلوے کی توجہ علامہ اقبال میوزیم کے عقب میں ریلوے کالونی پرنگل روڈ میں کئی ماہ سے بند گندے نالے کی طرف دلانا چاہتا ہوں جس کے باعث علاقہ میں گندگی اور بدبو سے ایک عذاب کی سی کیفیت طاری ہے۔ گندے نالے کی بندش کی مین وجہ اس کا نکاس کا نظام ہے جو آگے سے بند ہے۔ جس کے باعث ریلوے کالونی بالخصوص پرنگل روڈ کے مکینوں کے بچوں میں کسی بھی موذی مرض کے پھوٹنے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے۔ علاقہ سخت بدبو اور تعفن سے اٹا پڑا ہے۔اور اب یہ گندا پانی کوٹھیوں کے اندر تک آنا شروع ہو گیا ہے بلکہ پینے والے پانی کے پائپوں میں بھی مکس ہو رہا ہے۔ ریلوے کا عملہ صفائی بھی سڑک کی صفائی کے دوران سارا کچرا اسی گندے نالے میں پھینک دیتے ہیں کوئی ان کو پوچھنے والا نہیں۔ اگر کوئی ریلوے جمعدار صفائی کیلئے آتا ہے تو کم از کم پانچ سو روپے صفائی کیلئے طلب کرتا ہے۔ میری ریلوے کے اعلیٰ حکام سے اپیل ہے درد دل رکھتے ہوئے میری اس اپیل پر ہمدردانہ غور فرما کر پرنگل روڈ کی کوٹھیوں کے درمیان سے گزرنے والے اس گندے نالے کی نہ صرف صفائی کروائی جائے بلکہ اس کے نکاس کا بھی بندوبست کیا جائے۔ (حکیم زاہد حسین زیدی کوٹھی نمبر101-B پرنگل روڈ ریلوے کالونی لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024