جمہوریت کا دعویدار بھارت نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے: ابو الہاشم
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسئول ابو الہاشم ربانی نے کہا ہے کہ سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار نہتے کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔ کشمیریوں نے یوم سیاہ منا کر برہمن کا مکرہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح کر دیا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی روکنے کے مودی سرکار کے تمام ہتھکنڈے بری طرح ناکام ہو چکے۔ عشرہ یکجہتی کشمیرمنانے کا مقصددنیا کو بتانا ہے کہ کشمیر انڈیا کا اٹوٹ انگ نہیں پاکستان کی شہ رگ ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانا ان کی نظریاتی بنیاد ہے۔ حکمرانوں کی جانب سے انڈیا کو مطمئن کرنے کی مشقیں ہمیشہ ہی بے سود ہی رہی ہیں۔