ایف جے ایم یو کے سالانہ تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحان2017 کے نتائج کا اعلان
لاہور (پ ر) فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے سالانہ تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحان 2017کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔سالانہ تھرڈپروفیشنل ایم بی بی ایس امتحان 2017میں پہلی پوزیشن طالبہ ماروخ افضل اورنتاشا عرفان نے 768نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن طالبہ اسماء وحید،معازہ جاوید اورمریم سلیم رضا نے 761نمبر لے کر حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن طالبہ عائشہ ظفر نے751نمبر لے کر حاصل کی۔امتحانی نتائج کل 26جنوری 2018کوفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاری کر دیئے گئے ہیں۔