نام نہاد جمہور یت کے علمبردار بھارت نے کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے: ارسلان کیانی، اعزازالحق
لاہور (پ ر )بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دے رہا مقبوضہ وادی میں مقیم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پنجاب ارسلان کیانی ، اعزازالحق عباسی ، انعام لودھی نے آزادی کشمیر کے حوالے سے سیمینار میں کیا انکا مزید کہنا تھا کی ایم،ایس،او بھارت کے یوم جمہوریت کو یوم سیا ہ کے طور پر منا رہی ہے۔ نام نہاد جمہوریت کا علمدار بھارت نصف صدی سے زائد عرصہ سے مسلمانوں کے حقوق سلب کئے ہوئے ہے۔