مادر وطن کے تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے: ملکہ ریاست
لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کا بھگت بن گیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی حالیہ مہم جوئی نے پاکستانیوں کو بیدار کر دیا۔ بیرونی دھونس دبائو کو مسترد کرتے ہیں۔ ڈرون حملے پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ اور اقوام متحدہ کے ضابطہ اخلاق سے متصادم ہے۔ پاکستان کے لوگ مادر وطن کی سالمیت اور حفاظت کے لیے پوری طرح متفق، متحد اور منظم ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے جارحانہ اور انتہا پسندانہ روش کے خلاف اورسیز پاکستانیوں سمیت ہم وطن بھی پرامن احتجاجی ریلیاں منعقد کریں۔