ٹرمپ نے18لاکھ پناہ گزینوں کو شہریت دینے پر آمادگی ظاہر کردی
واشنگٹن(این این آئی)صدر ٹرمپ نے 18لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کو امریکی شہریت کے منصوبے کی منظوری دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے ۔ وائٹ ہائوس کے ایک سینئر اہلکار نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر ٹرمپ نے 18لاکھ ایسے افراد کو امریکی شہریت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ جو اس وقت غیر قانونی طور پر امریکا آکر آباد ہوگئے تھے جب وہ کم عمر تھے ۔اہلکار کے مطابق اس بل پر کانگریس آنے والے ہفتے کے دوران ووٹنگ کرے گی۔ بل میں کانگریس میں پچیس ارب ڈالر فنڈنگ مختص کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی جس کا مقصد میکسیکو سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کرنا ہے ۔
ٹرمپ/ شہریت