کاشتکاروں کو مقررہ نرخ نہ دینے والی شوگر ملز کیخلاف کارروائی ہو گی: سکندر بوسن
ملتان (اسپیشل رپورٹر) وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن نے کہا ہے کہ بدحالی کا شکار کسانوں کی خوشحالی کے لئے موجودہ حکومت اقدامات کررہی ہے گنے کے کاشتکاروں کو مقررہ ریٹ نہ دینے والی شوگر ملوں کے خلاف کارروائی ہو گی کارکن پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز سے کی گئی ملاقات میں کیا اس موقع پر معروف قانون دان شیخ محمد فہیم بھی ہمراہ تھے سکندر حیات بوسن نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور منفی پروپیگنڈے کرنے والے ناکام ہوں گے ہم عوام کی دن رات خدمت کررہے ہیں انشاء اﷲ آئندہ بھی (ن) لیگ کی ہی حکومت ہو گی۔
سکندر بوسن