زینب کے قاتل کی اعترافی ویڈیو لیک کرنے پر سی آئی اے ماڈل ٹائون کے 2 اہلکار گرفتار
لاہور (نامہ نگار) زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے اعترافی بیان کی ویڈیو لیک کرنے والے سی آئی اے ماڈل ٹائون کے دو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمران علی کو گرفتاری کے بعد سی آئی اے ماڈل ٹائون میں رکھا گیا۔ جہاں دوران تفتیش اس کے اعترافی بیان کی ویڈیو ریکارڈنگ کی گئی تھی۔ سی آئی اے میں تعینات اے ایس آئی محمد اکرم اور محرر محمد شفیق نے اس کے بیان کی ویڈیو لیک کر دی، ویڈیو لیک ہونے کی جب انکوائری کی گئی تو دونوں اہلکار ملوث پائے گئے ہیں۔ دونوں کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔
اہلکار گرفتار