جعلی پولیس مقابلوں کے ذمہ دار افسروں کو کٹہرے میں لایاجا ئے،ثروت اعجاز
کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جنگل کا قانون نہیں چل سکتا ماورائے عدالت شہریوں کا قتل مجرمانہ فعل ہے ، نا حق خون بہنے اور انسانیت کو موت کی بھینٹ چڑھانے نہیں دینگے ،شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،جعلی ان کائونٹر کرنیوالے پولیس افسران کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے ،جعلی ان کائونٹر پولیس افسران کو سیاسی چھتری حاصل ہے کراچی پاکستان کا دل اور معاشی حب ہے ملک کی ترقی وخوشحالی کا سب سے زیادہ دارومدار کراچی پر ہے ،کراچی کا امن ملک کیلئے خوشحالی ، استحکام اور ترقی کی ضمانت ہے ،کراچی سے لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر دہشتگرد ہمارے حوصلے اور عزم کو کمزور نہیں کرسکتے ،انشاء اللہ بہت جلد دہشتگردوں کا ملک سے خاتمہ ہوگا ،انہوں نے کہا کہ پولیس کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے قانون سازی کیجائے۔
ثروت اعجا ز قادری